Book - حدیث 3371

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ الْخَمْرُ مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ صحیح حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، جَمِيعًا عَنْ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ، فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ»

ترجمہ Book - حدیث 3371

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل باب: شراب ہر برائی کی کنجی ہے حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ہے ‘انہوں نےٰ کہا :مجھے میرے خلیل ﷺنے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :’’شراب نہ پینا کیو نکہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔‘‘
تشریح : 1۔ خمر (شراب ) سےمراد ہر نشہ آور چیز ہے ۔ (سنن ابن ماجہ حدیث :3390) 2۔ شراب کی حرمت قرآن مجید سے ثابت ہے ۔ قرآن مجید میں اسےحرام اور شیطان کام فرمایا گیا ہے ۔ (الماءدۃ 5: 90) 3۔ عقل اللہ کی ایسی عظیم نعمت ہے جس سے انسان دنیا اورآخرت کی ہر بھلائی کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے ۔ جان بوجھ کر اس نعمت سے محروم ہونے کی کوشش کرنا بہت بڑی ناشکری ہے ۔ 4۔ انسان عقل کے ذریعے سے ہرگناہ اور نقصان دہ چیز اور عمل سے بچتا ہے ۔ نشہ استعمال کرنے کےبعد اسے اپنے بھلے برے کی تمیز نہیں رہتی ۔ اس صورت میں وہ ہر گناہ کا ارتکاب کر سکتا ہے ۔ 1۔ خمر (شراب ) سےمراد ہر نشہ آور چیز ہے ۔ (سنن ابن ماجہ حدیث :3390) 2۔ شراب کی حرمت قرآن مجید سے ثابت ہے ۔ قرآن مجید میں اسےحرام اور شیطان کام فرمایا گیا ہے ۔ (الماءدۃ 5: 90) 3۔ عقل اللہ کی ایسی عظیم نعمت ہے جس سے انسان دنیا اورآخرت کی ہر بھلائی کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے ۔ جان بوجھ کر اس نعمت سے محروم ہونے کی کوشش کرنا بہت بڑی ناشکری ہے ۔ 4۔ انسان عقل کے ذریعے سے ہرگناہ اور نقصان دہ چیز اور عمل سے بچتا ہے ۔ نشہ استعمال کرنے کےبعد اسے اپنے بھلے برے کی تمیز نہیں رہتی ۔ اس صورت میں وہ ہر گناہ کا ارتکاب کر سکتا ہے ۔