كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ أَكْلِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ صحیح حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو شُرَيْحٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نِمْرَانَ الْحَجْرِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ نَفَرًا، أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدَ مِنْهُمْ رِيحِ الْكُرَّاثِ، فَقَالَ: «أَلَمْ أَكُنْ نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَكْلِ هَذِهِ الشَّجَرَةِ، إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الْإِنْسَانُ»
کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل
باب: لہسن ،پیاز اور گندنا کھانا
حضرت جابر سے روایت ہےکہ چند افراد نبیﷺکی خدمت میں حاضر ہوے۔آپﷺکو ان افراد سے گندنے کی بو محسوس ہوئی ۔آپ نے فر مایا:’’کیا میں تمہیں یہ پودا کھانے سے منع نہیں کیا تھا ؟جس چیز سے انسان کو ایذا پہنچتی ہے اس سے فرشتے بھی ایذا محسوس کرتے ہیں۔‘‘
تشریح :
1۔ گندنا ،پیاز سے ملتی جلتی چیز ہے جس میں پیاز کی طرح بو ہوتی ہے ۔ 2۔ فرشتے بدبو سے نفرت کرتے اور اذیت محسوس کرتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ ان چیزوں سے اجتناب کرتے تھے تاکہ جبریل کو ناگواری نہ ہو ۔ 3۔ مسلمان کو فرشتوں کا احترام کرتے ہوئے ناگوار بو والی چیز کھانے سے فحش الفاظ بولنے سے عریانی اور فحش حرکات سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ 4۔ لہسن ،پیاز اور گندنا حرام نہیں تاہم انہیں استعمال کرنا پڑے تو پکا لینا چاہیے یا بعد میں کوئی ایسی چیز کھالینی چاہیے جس سے منہ کی بو ختم ہو جائے ۔