Book - حدیث 3354

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنَ الْجُوعِ حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ، فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ، فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ»

ترجمہ Book - حدیث 3354

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: بھوک سے (اللہ کی) پناہ مانگنا حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے‘انھوں نے کہا:رسول اللہﷺفرمایا کرتے تھے:’’اے اللہ !میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں‘وہ بستر کی بری ساتھی ہے۔اور خیانت سے تیری پناہ میں آتا ہوں‘وہ بری ہم راز ہے۔‘‘
تشریح : 1۔ جس طرح زیادہ کھانااور عیش اچھا نہیں اسی طرح زیادہ بھوک اور فقر جس پر صبر نہ ہو سکے بہتر نہیں ۔ 2۔ حلال روزی مانگنا اور اس کے حصول کی کوشش کرنا زہد و توکل کےمنافی نہیں ۔ 3 ضجیع کا لفظی مطلب ۔ساتھ لیٹنے والا۔ ہے ۔ بھوک کی حالت میں نہ توجہ سے عبادت ادا ہو سکتی ہے اور نہ آرام سے سو یا جاسکتا ہے ۔ ایسی بھوک سے اللہ کی پناہ مانگناہی بہتر ہے ۔ 4۔ بطانة اس لیاس کو کہتے ہیں جو جسم سے متصل پہنا جاتا ہے اور دوسرے کپڑے اسے چھپا لیتے ہیں ۔اسی وجہ سے انتہائی گہرا دوست جو انسان کے ذاتی معاملات سے واقف ہو اسے بھی بطانہ کہتے ہیں ۔ خیانت ایک پوشیدہ عیب ہے ۔ جب راز فاش ہو جائے تو انسان بدنام ہو جاتا ہے اس لیے اس سے محفوظ رہنے کی دعا کرنے کی ضرورت ہے ۔ 5۔ نیک آدمی کو نیکی پر قائم رہنے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد اور توفیق کی دعا کرتے رہنا چاہیے ۔ 1۔ جس طرح زیادہ کھانااور عیش اچھا نہیں اسی طرح زیادہ بھوک اور فقر جس پر صبر نہ ہو سکے بہتر نہیں ۔ 2۔ حلال روزی مانگنا اور اس کے حصول کی کوشش کرنا زہد و توکل کےمنافی نہیں ۔ 3 ضجیع کا لفظی مطلب ۔ساتھ لیٹنے والا۔ ہے ۔ بھوک کی حالت میں نہ توجہ سے عبادت ادا ہو سکتی ہے اور نہ آرام سے سو یا جاسکتا ہے ۔ ایسی بھوک سے اللہ کی پناہ مانگناہی بہتر ہے ۔ 4۔ بطانة اس لیاس کو کہتے ہیں جو جسم سے متصل پہنا جاتا ہے اور دوسرے کپڑے اسے چھپا لیتے ہیں ۔اسی وجہ سے انتہائی گہرا دوست جو انسان کے ذاتی معاملات سے واقف ہو اسے بھی بطانہ کہتے ہیں ۔ خیانت ایک پوشیدہ عیب ہے ۔ جب راز فاش ہو جائے تو انسان بدنام ہو جاتا ہے اس لیے اس سے محفوظ رہنے کی دعا کرنے کی ضرورت ہے ۔ 5۔ نیک آدمی کو نیکی پر قائم رہنے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد اور توفیق کی دعا کرتے رہنا چاہیے ۔