Book - حدیث 3350

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي الْأَكْلِ وَكَرَاهَةِ الشِّبَعِ حسن حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو يَحْيَى، عَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «كُفَّ جُشَاءَكَ عَنَّا، فَإِنَّ أَطْوَلَكُمْ جُوعًا، يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَكْثَرُكُمْ شِبَعًا فِي دَارِ الدُّنْيَا»

ترجمہ Book - حدیث 3350

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: کھانے میں اعتدال کا اور پیٹ بھر کر کھانے کی کراہت کا بیان حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی موجودگی میں ایک آدمی نے ڈکا ر لی تو آپ نے فرمایا:’’اپنی ڈکاریں روک لو۔قیامت کے دن وہی زیادہ طویل بھوک برداشت کریں گے جو دنیا میں زیادہ سیر ہوتے ہیں۔‘‘