Book - حدیث 3347

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ خُبْزِ الشَّعِيرِ حسن حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبِيتُ اللَّيَالِي الْمُتَتَابِعَةَ طَاوِيًا، وَأَهْلُهُ لَا يَجِدُونَ الْعَشَاءَ، وَكَانَ عَامَّةَ خُبْزِهِمْ، خُبْزُ الشَّعِيرِ»

ترجمہ Book - حدیث 3347

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: جو کی روٹی حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے‘ انھو ں نے فرمایا:رسو ل اللہﷺ پر مسلسل کئی کئی راتیں آتی تھیں کہ آپ خالی پیٹ رات گزارتے تھے‘اور آپ کے گھر والوں کو بھی رات کا کھانا میسر نہیں ہوتا تھا‘جبکہ اس وقت لوگوں کی عام غذا جو کی روٹی ہوتی تھی۔