Book - حدیث 3330

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ أَكْلِ الْبَلَحِ بِالتَّمْرِ موضوع حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ الْمَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُوا الْبَلَحَ بِالتَّمْرِ، كُلُوا الْخَلَقَ بِالْجَدِيدِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَغْضَبُ، وَيَقُولُ بَقِيَ ابْنُ آدَمَ، حَتَّى أَكَلَ الْخَلَقَ بِالْجَدِيدِ»

ترجمہ Book - حدیث 3330

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: تازہ پکی ہوئی کھجور خشک کھجور کے ساتھ کھانا حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے‘رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:’’تازہ پکی ہوئی کھجور خشک کھجور کے ساتھ ملا کر کھایا کرو۔پرانے (پھل) کو نئے کے ساتھ ملا کر کھاؤ۔(اس سے) شیطان کو غصہ آتا ہے اور وہ کہتا ہے:آدم کا بیٹا جیتا رہا حتی کہ اس نے نئی چیز کے ساتھ پرانی چیز بھی کھائی۔‘‘