Book - حدیث 3323

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الْحَلْوَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ، وَالْعَسَلَ»

ترجمہ Book - حدیث 3323

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: میٹھی چیز کا بیان حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہےکہ رسو ل اللہ ﷺکو میٹھی چیز اور شہد پسند تھا۔
تشریح : 1۔ حلواء اور حلویٰ سے بعض علماء نے انسان کی بنائی میٹھی چیز (مٹھائی ) اور بعض نے ہر میٹھی چیز مراد لی ہے پھل ہو یا دوسری چیز ۔ 2۔ پسند ہونے کامطلب یہ ہے کہ جب پیش کی جاتی تو رغبت سےتناول فرماتے ۔ یہ مطلب نہیں کہ اسے طلب فرماتے ۔ 3۔ شہد ایک قدرتی غذا ہے جو بے شمار فوائد کی حامل ہے ۔ اور اس میں دوسری مٹھاس (چینی وغیرہ) کےمضر اثرات نہیں ۔ 1۔ حلواء اور حلویٰ سے بعض علماء نے انسان کی بنائی میٹھی چیز (مٹھائی ) اور بعض نے ہر میٹھی چیز مراد لی ہے پھل ہو یا دوسری چیز ۔ 2۔ پسند ہونے کامطلب یہ ہے کہ جب پیش کی جاتی تو رغبت سےتناول فرماتے ۔ یہ مطلب نہیں کہ اسے طلب فرماتے ۔ 3۔ شہد ایک قدرتی غذا ہے جو بے شمار فوائد کی حامل ہے ۔ اور اس میں دوسری مٹھاس (چینی وغیرہ) کےمضر اثرات نہیں ۔