Book - حدیث 3319

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الزَّيْتِ صحیح حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ائْتَدِمُوا بِالزَّيْتِ، وَادَّهِنُوا بِهِ، فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ»

ترجمہ Book - حدیث 3319

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: زیتون کا تیل حضرت عمر ؓ سے روایت ہے‘رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’زیتون کا تیل سالن کے طور پر استعمال کرو اور اسے(سر اور بدن میں )لگاؤ۔یہ مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے۔‘‘
تشریح : 1۔ دودھ سے حاصل ہونے والے گھی یا جانوروں کی چربی کی نسبت نباتاتی تیل زیادہ مفید ہے ۔ 2۔ نباتاتی تیلوں میں زیتون کاتیل سب سے عمدہ اور مفید ہے ۔ 3۔ زیتون کے درخت کواللہ تعالیٰ نے قرآن مجید مبارک درخت فرمایا ہے ۔ (سورۂ نور: آیت 35) 1۔ دودھ سے حاصل ہونے والے گھی یا جانوروں کی چربی کی نسبت نباتاتی تیل زیادہ مفید ہے ۔ 2۔ نباتاتی تیلوں میں زیتون کاتیل سب سے عمدہ اور مفید ہے ۔ 3۔ زیتون کے درخت کواللہ تعالیٰ نے قرآن مجید مبارک درخت فرمایا ہے ۔ (سورۂ نور: آیت 35)