كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الِائْتِدَامِ بِالْخَلِّ صحیح جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ»
کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل
باب: سر کے کا سالن کے طور پر استعمال
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہے‘رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:’’سرکہ اچھا سالن ہے۔‘‘
تشریح :
1۔ کھانے پینے میں سادگی مستحسن ہے ۔
2۔ جس چیز کے ساتھ روٹی کھائی جا سکے وہ سالن ہے ضروری نہیں کہ پکی ہوئی کوئی چیز ہی ہو ۔
3۔ سادہ غذا اور معمولی سالن بھی اللہ کاانعام ہے جس پر شکر کرنا چاہیے ۔
4۔ سرکہ طبی طور پر بھی مفید چیز ہے لہٰذا اسے کھانے میں شامل رکھنا چاہیے۔