Book - حدیث 3313

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الْقَدِيدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «لَقَدْ كُنَّا نَرْفَعُ الْكُرَاعَ، فَيَأْكُلُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ مِنَ الْأَضَاحِيِّ»

ترجمہ Book - حدیث 3313

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: خشک گوشت کا بیان حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:ہم لوگ (گائے یا بکری کے) پائے سنبھال رکھتے تھے‘رسول اللہ ﷺقربانی سے پندرہ دن بعد انھیں تناول فرماتے۔
تشریح : 1۔ قربانی کا گوشت بچ جائے تو بعد میں استعمال کرنے کے لیے سنبھالاا جاسکتا ہے خواہ کتنی مدت بعد استعمال کیا جائے ۔ 2۔ اپنی ضرورت کی چیز اس کے موسم میں کافی مقدار میں خرید لینا جائز ہے یہ ممنوع ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں۔ 1۔ قربانی کا گوشت بچ جائے تو بعد میں استعمال کرنے کے لیے سنبھالاا جاسکتا ہے خواہ کتنی مدت بعد استعمال کیا جائے ۔ 2۔ اپنی ضرورت کی چیز اس کے موسم میں کافی مقدار میں خرید لینا جائز ہے یہ ممنوع ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں۔