Book - حدیث 331

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ التَّبَاعُدِ لِلْبَرَازِ فِي الْفَضَاءِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ الْمَذْهَبَ أَبْعَدَ

ترجمہ Book - حدیث 331

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: میدان میں قضاۓ حاجت کے لیے( لوگوں سے) دور ہونا سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب قضائے حاجت کے لئے جاتے تو دور تشریف لے جاتے تھے۔ پردے کے اعضاء کو دوسروں کی نظروں سے چھپانا ہر حال میں فرض ہے،پیشاب وغیرہ کی حاجت کے وقت انسان کو اپنا جسم کھولنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔اس مقصد کے لیے بیت الخلاء میں جانا چاہیے تاکہ دوسروں سے پردہ قائم رہے۔اگر میدان میں یہ ضرورت پیش آئے تو دوسروں سے اس قدر دور چلے جانا چاہیے کہ کسی کو نظر نہ پڑے۔یہ بھی ممکن ہے کہ کسی چیز کی اوٹ میں فراغت حاصل کرلی جائے مثلاً کسی دیوار یا درخت کے پیچھے چلا جائےبشرطیکہ وہاں ممانعت کی کوئی دوسری وجہ نہ ہو یعنی وہ درخت عام لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر استعمال نہ ہوتا ہو۔