Book - حدیث 3308

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ أَطَايِبِ اللَّحْمِ ضعیف حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ، مِنْ فَهْمٍ قَالَ: وَأَظُنُّهُ يُسَمَّى مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، يُحَدِّثُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، وَقَدْ نَحَرَ لَهُمْ جَزُورًا، أَوْ بَعِيرًا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالْقَوْمُ يُلْقُونَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّحْمَ يَقُولُ: «أَطْيَبُ اللَّحْمِ، لَحْمُ الظَّهْرِ»

ترجمہ Book - حدیث 3308

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: سب سے عمدہ گوشت حضرت عبد اللہ بن جعفر طیار(بن ابی طالب)ؓ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر ؓ کو یہ حدیث سنائی‘جب کہ انھوں نے لوگوں کے لیے ایک اونٹ ذبح کیا تھا‘کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس وقت یہ ارشاد مبارک سنا جب صحابۂ کرام ؓم رسو ل اللہ ﷺ کو گوشت پیش کر رہے تھے۔(کھانا کھاتے وقت ہر صحابی عمدہ عمدہ گوشت نبیﷺکو پیش کر رہاتھا کہ یہ تناول فرمائیں‘یہ ٹکڑا لیں‘یہ زیادہ اچھا ہے‘(تب)آپﷺفر رہے تھے:’’سب سے عمدہ گوشت پشت کا ہوتا ہے۔‘‘