Book - حدیث 3300

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الْأَكْلِ فِي الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ الْحَضْرَمِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيَّ، يَقُولُ: «كُنَّا نَأْكُلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ»

ترجمہ Book - حدیث 3300

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: مسجد میں کھانا کھانے کا بیان حضرت عبد اللہ بن حارث بن جزء زبیدی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہﷺ کے زمانۂ مبارک میں مسجد میں گوشت روٹی کھا لیا کرتے تھے۔
تشریح : 1۔ مسجد میں کھانا پینا جائز ہے لیکن اسے عادت نہیں بنانا چاہیے ۔ 2۔ مسجد میں کھاناکھاتے وقت مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ کھانے کی چیز فرش . چٹائی اور قالین وغیرہ پر نہ گرنے دی جائے۔ 1۔ مسجد میں کھانا پینا جائز ہے لیکن اسے عادت نہیں بنانا چاہیے ۔ 2۔ مسجد میں کھاناکھاتے وقت مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ کھانے کی چیز فرش . چٹائی اور قالین وغیرہ پر نہ گرنے دی جائے۔