Book - حدیث 3291

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ إِذَا أَتَاهُ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ فَلْيُنَاوِلْهُ مِنْهُ حسن صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا جَاءَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ بِطَعَامِهِ، فَلْيُقْعِدْهُ مَعَهُ، أَوْ لِيُنَاوِلْهُ مِنْهُ، فَإِنَّهُ هُوَ الَّذِي وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 3291

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: جب خادم کھانا لائے تو اس کھانے میں سے اسے بھی کچھ کھانا دینا چاہیے حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کا خادم اس کا کھانا لائے تو اسے چاہیے کہ اسے پانے ساتھ بٹھائے یا اسے تھوڑا سا کھانا دے دے کیونکہ اس نے اس کی گرمی اور دھواں برداشت کیا ہے۔‘‘
تشریح : 1۔ خادم اور نوکر کے ساتھ زیاد ہ حسن سلوک کرنا چاہیے ۔ 2۔ اگر کوئی خاص کھانا تیار کیا گیا ہو تو نوکر اور ملازم کو بھی گنجائش کے مطابق دیا جائے تاکہ اس کے دل میں حسرت نہ رہے ۔ اس سے اس کے دل میں مالک کی محبت اور عزت وعظمت بڑھے گی نیز ایسا کرنے سے اس کے دل میں اپنےمالک کا مال وغیرہ چوری کرنے کی خواہش بھی پیدا نہیں ہوگی ۔ 3۔ فیکٹری کے مالک کو چاہیے کہ پیداوار میں سے کچھ نہ کچھ ملازمین کو بھی تحفے کے طور پر دے ۔ 4۔ ملازم تنخواہوں کے علاوہ بھی کچھ نہ کچھ حسن سلوک کے طور پر دینا چاہیے ۔ 5۔ ملازمین سے کام لیتے وقت ان کے جذبات اور حالات کا لحاظ رکھنا چاہیے نیز مالک کو ان کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا چاہیے۔ 1۔ خادم اور نوکر کے ساتھ زیاد ہ حسن سلوک کرنا چاہیے ۔ 2۔ اگر کوئی خاص کھانا تیار کیا گیا ہو تو نوکر اور ملازم کو بھی گنجائش کے مطابق دیا جائے تاکہ اس کے دل میں حسرت نہ رہے ۔ اس سے اس کے دل میں مالک کی محبت اور عزت وعظمت بڑھے گی نیز ایسا کرنے سے اس کے دل میں اپنےمالک کا مال وغیرہ چوری کرنے کی خواہش بھی پیدا نہیں ہوگی ۔ 3۔ فیکٹری کے مالک کو چاہیے کہ پیداوار میں سے کچھ نہ کچھ ملازمین کو بھی تحفے کے طور پر دے ۔ 4۔ ملازم تنخواہوں کے علاوہ بھی کچھ نہ کچھ حسن سلوک کے طور پر دینا چاہیے ۔ 5۔ ملازمین سے کام لیتے وقت ان کے جذبات اور حالات کا لحاظ رکھنا چاہیے نیز مالک کو ان کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا چاہیے۔