Book - حدیث 3283

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ مَا يُقَالُ إِذَا فَرَغَ مِنَ الطَّعَامِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ رِيَاحِ بْنِ عَبِيدَةَ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَكَلَ طَعَامًا قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا، وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ»

ترجمہ Book - حدیث 3283

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: کھانے سے فارغ ہو کر کیا کہنا چاہیے ؟ حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ جب کھانا کھاتے تھے تو فرماتے تھے: [الحمد للہ الّذی أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين] ’’اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔‘‘
تشریح : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث میں دیگر دعائیں مذکور ہیں ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جاسکتی ہے ۔ ان میں سے دو دعائیں درج ذیل روایات میں مروی ہیں ۔ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث میں دیگر دعائیں مذکور ہیں ان میں سے کوئی بھی دعا مانگی جاسکتی ہے ۔ ان میں سے دو دعائیں درج ذیل روایات میں مروی ہیں ۔