Book - حدیث 3273

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الْأَكْلِ مِمَّا يَلِيكَ ضعیف جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وُضِعَتِ الْمَائِدَةُ، فَلْيَأْكُلْ مِمَّا يَلِيهِ، وَلَا يَتَنَاوَلْ مِنْ بَيْنِ يَدَيْ جَلِيسِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 3273

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: اپنے سامنے سے کھانا حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب دستر خوان پر کھانا لگا دیا جائے تو آدمی کو اپنے سامنے سے کھانا چاہیے، اپنےساتھی کے آگے سے نہ کھائے۔‘‘
تشریح : مائدہ . اس دستر خوان کو کہتے ہیں جس پر کھانا رکھا جا چکا ہے اس لیے وضعت الماءدۃ کامطلب صرف دستر خوان بچھانا نہیں بلکہ اس پر کھانا لگانا ہو گا ۔ خالی دستر خوان کو عربی میں خوان کہتے ہیں ۔ مائدہ . اس دستر خوان کو کہتے ہیں جس پر کھانا رکھا جا چکا ہے اس لیے وضعت الماءدۃ کامطلب صرف دستر خوان بچھانا نہیں بلکہ اس پر کھانا لگانا ہو گا ۔ خالی دستر خوان کو عربی میں خوان کہتے ہیں ۔