Book - حدیث 327

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَنْ بَالَ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى التَّوْأَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبُولُ فَاتَّبَعَهُ عُمَرُ بِمَاءٍ فَقَالَ مَا هَذَا يَا عُمَرُ قَالَ مَاءٌ قَالَ مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً

ترجمہ Book - حدیث 327

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: جس نے پیشاب کے بعد پانی استعمال نہ کیا سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ پیشاب کے لئے( باہر) تشریف لے گئے۔ سیدنا عمر ؓ پانی لے کر آپ کے پیچھے چلے تو آپ نے فرمایا:’’ عمر یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا پانی۔آپ نے فرمایا:’’ مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی پیشاب کروں، تو وضو کروں۔ اگر میں ایسا کروں گا تو یہ( لازمی) سنت بن جائے گی۔‘‘