Book - حدیث 3266

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الْأَكْلِ بِالْيَمِينِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لِيَأْكُلْ أَحَدُكُمْ بِيَمِينِهِ، وَلْيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ، وَلْيَأْخُذْ بِيَمِينِهِ، وَلْيُعْطِ بِيَمِينِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ، وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ، وَيُعْطِي بِشِمَالِهِ، وَيَأْخُذُ بِشِمَالِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 3266

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ’’ تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ دائیں ہاتھ سے کھائے، دائیں ہاتھ سے پیے، دائیں ہاتھ سے لے اور دائیں ہاتھ سے دے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے، بائیں ہاتھ سے دیتا اور بائیں ہاتھ سے لیتا ہے۔‘‘
تشریح : 1۔ وہ تمام کام جوعرف میں اچھے سمجھے جاتے ہیں یا طبعاً ناگوار نہیں ان میں دایاں ہاتھ استعمال کرنا چاہیے ۔ دوسرے کاموں میں بایاں ہاتھ استعمال کیا جائے ۔ 2۔ احادیث میں بہت سے کاموں کےبارے میں دائیں جانب کو اہمیت دینے کا ذکر موجود ہے مثلاً : کھانا .پینا.لینا .دینا.وضو. غسل . کنگھی کرنا. کپڑا پہننا .جوتا پہننا . سر کےبال کٹوانا یامنڈوانا .لکھنا . مسجد میں داخل ہونا . بیت الخلاء سے باہر آنا وغیرہ ۔ اور بہت سے دوسرے کاموں میں بائیں جانب کا ذکر ہے مثلاُ :استنجاء کرنا .بیت الخلاء میں داخل ہونا .مسجدسےباہر آنا .لباس یا جوتا اتارنا وغیرہ۔ 3۔ جوکام شیطان کو پسند ہیں مومن کو ان سے ا جتناب کرنا چاہیے ۔ 1۔ وہ تمام کام جوعرف میں اچھے سمجھے جاتے ہیں یا طبعاً ناگوار نہیں ان میں دایاں ہاتھ استعمال کرنا چاہیے ۔ دوسرے کاموں میں بایاں ہاتھ استعمال کیا جائے ۔ 2۔ احادیث میں بہت سے کاموں کےبارے میں دائیں جانب کو اہمیت دینے کا ذکر موجود ہے مثلاً : کھانا .پینا.لینا .دینا.وضو. غسل . کنگھی کرنا. کپڑا پہننا .جوتا پہننا . سر کےبال کٹوانا یامنڈوانا .لکھنا . مسجد میں داخل ہونا . بیت الخلاء سے باہر آنا وغیرہ ۔ اور بہت سے دوسرے کاموں میں بائیں جانب کا ذکر ہے مثلاُ :استنجاء کرنا .بیت الخلاء میں داخل ہونا .مسجدسےباہر آنا .لباس یا جوتا اتارنا وغیرہ۔ 3۔ جوکام شیطان کو پسند ہیں مومن کو ان سے ا جتناب کرنا چاہیے ۔