كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الِاسْتِبْرَاءِ بَعْدَ الْبَوْلِ ضعیف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عِيسَى بْنِ يَزْدَادَ الْيَمَانِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْتُرْ ذَكَرَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: پیشاب کے بعد اس کے قطرات سے بچاؤ حاصل کرنا سیدنا عیسیٰ بن یزداد یمانی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:’’ جب کوئی شخص پیشاب کرے تو عضو کو تین بار سونت لے( روز سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے دنر جو قطرات ہیں ، وہ نکل جائیں۔‘‘) ابو الحسن بن سلمة نے کہا کہ علی بن عبدالعزیز نے ابو نعیم سے زمعہ کے واسطے سے اسی ( محمد بن یحییٰ ) کی مثل روایت بیان کی۔