Book - حدیث 3259

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُعَابَ الطَّعَامُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «مَا عَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ، إِنْ رَضِيَهُ، أَكَلَهُ، وَإِلَّا تَرَكَهُ» . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ: أَبُو بَكْرٍ نُخَالِفُ فِيهِ يَقُولُونَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ.

ترجمہ Book - حدیث 3259

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل باب: کھانے میں عیب نکالنے کی ممانعت کا بیان حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ’’ رسول اللہﷺ نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا۔ اگر پسند ہوتا تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ نے اس معنی میں ایک اور حدیث اپنے دوسرے استاذ ابوبکر بن ابی شیبہ رحمۃ اللہ کی سند سے بھی نبیﷺ سے بیان کی ہے۔امام ابو بکر بن ابی شیبہ رحمۃ اللہ نے کہا: سند میں ہمارا اختلاف ہے۔ وہ حضرت ابو ہریرہ ؓ کے شاگرد (ابو یحیٰ کی بجائے) ابو حازم سے بیان کرتے ہیں۔