Book - حدیث 3249

كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ الغُراب صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَيَّةُ فَاسِقَةٌ، وَالْعَقْرَبُ فَاسِقَةٌ، وَالْفَأْرَةُ فَاسِقَةٌ، وَالْغُرَابُ فَاسِقٌ» فَقِيلَ لِلْقَاسِمِ: أَيُؤْكَلُ الْغُرَابُ قَالَ: «مَنْ يَأْكُلُهُ؟ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسِقًا»

ترجمہ Book - حدیث 3249

کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: کوے کا بیان ام المومنین حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’سانپ فاسق ہے، بچھو فاسق ہے، چوہیا فاسق ہے اور کوا فاسق ہے۔‘‘ قاسم بن محمد بن ابو بکر ؓ سے سوال کیا گیا: کیا کوا کھایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا: جب رسول اللہﷺ نے فاسق کہہ دیا تو پھر اسے کو کھا سکتا ہے؟
تشریح : فاسق گناہ گار ۔بدکار اور بدمعاش کوکہتے ہیں ۔ ان جانوروں کو فاسق اس لیے کہا گیا ہے کہ یہ انسان کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں ۔ فاسق گناہ گار ۔بدکار اور بدمعاش کوکہتے ہیں ۔ ان جانوروں کو فاسق اس لیے کہا گیا ہے کہ یہ انسان کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں ۔