Book - حدیث 3248

كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ الغُراب صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَنْ يَأْكُلُ الْغُرَابَ؟ وَقَدْ سَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَاسِقًا، وَاللَّهِ مَا هُوَ مِنَ الطَّيِّبَاتِ

ترجمہ Book - حدیث 3248

کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: کوے کا بیان حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کوے کو کون کھا سکتا ہے جب کہ رسول اللہﷺ نے اس کا نام ’’فاسق‘‘ رکھ دیا ہے؟ اللہ کی قسم! وہ پاک چیزوں میں شامل نہیں۔
تشریح : 1۔ حدیث میں مندرجہ ذیل اشیاء کو فاسق کہا گیا ہے : سانپ .بچھو .چوہا. چیل اور کاٹنے والا کتا۔ ( صحيح مسلم باب مايندب للمحرم وغيره قتله من الدواب فى الحل والحرم حديث :1198) 2۔ کوے سےمراد وہ کوا ہے جس کی پیٹھ اور پیٹ میں سفید رنگ ہو ۔ اسے حدیث میں الغراب الابقع کہا گیا ہے ۔ (صحیح مسلم حوالہ مذکورہ بالا) 3۔ جن چیزوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ حرام ہیں کیونکہ اگر وہ حلال ہوتیں توانہیں ذبح کیا جاتا قتل نہ کیا جاتا ۔ 1۔ حدیث میں مندرجہ ذیل اشیاء کو فاسق کہا گیا ہے : سانپ .بچھو .چوہا. چیل اور کاٹنے والا کتا۔ ( صحيح مسلم باب مايندب للمحرم وغيره قتله من الدواب فى الحل والحرم حديث :1198) 2۔ کوے سےمراد وہ کوا ہے جس کی پیٹھ اور پیٹ میں سفید رنگ ہو ۔ اسے حدیث میں الغراب الابقع کہا گیا ہے ۔ (صحیح مسلم حوالہ مذکورہ بالا) 3۔ جن چیزوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ حرام ہیں کیونکہ اگر وہ حلال ہوتیں توانہیں ذبح کیا جاتا قتل نہ کیا جاتا ۔