Book - حدیث 3245

كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ الْأَرْنَبِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْءٍ، عَنْ أَخِيهِ: خُزَيْمَةَ بْنِ جَزْءٍ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُكَ لِأَسْأَلَكَ عَنْ أَحْنَاشِ الْأَرْضِ؟ مَا تَقُولُ فِي الضَّبِّ؟ قَالَ: «لَا آكُلُهُ، وَلَا أُحَرِّمُهُ» قَالَ: قُلْتُ: فَإِنِّي آكُلُ مِمَّا لَمْ تُحَرِّمْ، وَلِمَ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «فُقِدَتْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ، وَرَأَيْتُ خَلْقًا رَابَنِي» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي الْأَرْنَبِ؟ قَالَ: «لَا آكُلُهُ، وَلَا أُحَرِّمُهُ» ، قُلْتُ: فَإِنِّي آكُلُ مِمَّا لَمْ تُحَرِّمْ، وَلِمَ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «نُبِّئْتُ أَنَّهَا تَدْمَى»

ترجمہ Book - حدیث 3245

کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: خرگوش کا بیان حضرت خزیمہ بن جزء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں کےکہا: اے اللہ کے رسولؐ! میں آپ سےزمیں کے چھوٹے (جنگلی) جانوروں کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ آپ سانڈے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ نبیﷺ نے فرمایا: ’’ میں اسے نہیں کھاتا اور اسے حرام بھی قرار نہیں دیتا۔‘‘ میں نے کہا: جس چیز کو آپ حرام قرار نہیں دیتے، میں اسےکھا لوں گا۔ لیکن اللہ کے رسول! (آپؐ) کیوں (نہیں کھاتے؟) آپؐ نے فرمایا: ’’ ایک قوم لاپتہ ہو گئی تھی۔ اور مجھے ایسی (ظاہری) شکل و صورت نظر آئی جس سے مجھے شک ہوا (کہ شاید بنی اسرائیل کی مسخ شدہ قوم یہی ہو۔)‘‘ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ خرگوش کےبارے میں کیا فرماتے ہیں؟ نبیﷺ نے فرمایا: ’’ میں اسے نہیں کھاتا، اور اسے حرام بھی قرار نہیں دیتا۔‘‘ میں نے کہا:جس چیز کو آپ حرام قرار نہیں دیتے، میں اسے کھالوں گا۔ لیکن، اے اللہ کے رسول! (آپؐ) کیوں (نہیں کھاتے؟) آپؐ نے فرمایا: ’’ مجھے بتایا گیا ہے کہ اسے خون (حیض) آتا ہے۔‘‘