Book - حدیث 3243

كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ الْأَرْنَبِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «مَرَرْنَا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَأَنْفَجْنَا أَرْنَبًا، فَسَعَوْا عَلَيْهَا، فَلَغَبُوا، فَسَعَيْتُ، حَتَّى أَدْرَكْتُهَا، فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ، فَذَبَحَهَا، فَبَعَثَ بِعَجُزِهَا، وَوَرِكِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبِلَهَا»

ترجمہ Book - حدیث 3243

کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: خرگوش کا بیان حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم مقام مر الظہران سے گرزرے۔ (وہاں) ہم نے ایک خرگوش کو (اس کی پناہ گاہ سے) نکالا۔ (قافلے کے افراد) اس کے پیچھے بھاگے (لیکن) وہ تھک گئے (اور پکڑ نہ سکے۔) میں نے تعاقب کے کرے اسے پکڑ لیا اور حضرت ابو طلحہ ؓ کے پاس لے گیا۔ انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران اور پشت کا گوشت نبیﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔ آپ نے اسے قبول فرمالیا۔