كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ صحیح حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ خَيْبَرَ، عَنْ أَكْلِ، كُلِّ ذِي نَابٍ، مِنَ السِّبَاعِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ، مِنَ الطَّيْرِ»
کتاب: شکار کے احکام ومسائل
باب: ہر کچلی والے درندے کا کھانا حرام ہے
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جنگ خیبر کے موقع پر ہر کچلی والے درندے اور ہر ناخل دار پنجے (شے شکار کرنے) والے پرندے کو کھانے سے منع فر دیا۔
تشریح :
1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل حجت ہے ۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھیے : (الارواء رقم 2488)
2۔ مخلب شکاری پرندے کے پنجے کے ناخنوں کو کہتے ہیں جن سے وہ اپنے شکار کو پکڑتا اور چیرتا پھاڑتا ہے ۔
3۔ شکاری پرندوں میں باز ۔چیل۔گدھ اور شاہین وغیرہ شامل ہیں ۔ ان سب کا گوشت حرام ہے جب کہ دانہ دنکا کھانے والے سب پرندے حلال ہیں مگر کوا حرام ہے ۔ ( دیکھیے حدیث :3348)