كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ مَا يُنْهَى عَنْ قَتْلِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيَّانِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ نَبِيًّا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ قَرَصَتْهُ نَمْلَةٌ، فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ، فَأُحْرِقَتْ، فَأَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ: أَفِي أَنْ قَرَصَتْكَ نَمْلَةٌ، أَهْلَكْتَ أُمَّةً مِنَ الْأُمَمِ، تُسَبِّحُ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ وَقَالَ: قَرَصَتْ.
کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: جن جانوروں کو قتل کرنا منع ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا: ’’انبیاء میں سے ایک نبی کو چیونٹی نے کاٹ لیا۔ ان کے حکم سے چیونٹیوں کی بستی کو جلا دیا گیا۔ اللہ عزوجل نے ان کی طرف وحی کی: تجھے ایک چیونٹی نے کاٹا، اس کی وجہ سے تو نے تسبیح کرنے والی ایک قوم کو تباہ کر دیا۔‘‘ امام ابن ماجہ ؓ انے ایک دوسری سند سے نبیﷺ سے یہ روایت اسی طرح بیان کی۔ اور (راوی حدیث نے) قَرَصَتْهُ كی جگہ قَرَصَتْ کے الفاظ بیان کیے۔