Book - حدیث 3217

كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ ضعیف جداً حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، قَوْمٌ يَجُبُّونَ أَسْنِمَةَ الْإِبِلِ، وَيَقْطَعُونَ أَذْنَابَ الْغَنَمِ، أَلَا، فَمَا قُطِعَ مِنْ حَيٍّ، فَهُوَ مَيِّتٌ»

ترجمہ Book - حدیث 3217

کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: زندہ جانور کے جسم سے کاٹے ہوئے گوشت کا حکم حضرت تمیم داری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’آخری زمانے میں کچھ لوگ ہوں گےجو اونٹوں کے کوہان کاٹ لیا کریں گے اور بھیڑ بکریوں کی دمیں (مثلا:دنبے کی چکتی) کاٹ لیا کریں گے۔ سنو! زندہ کا جو حصہ کاٹا جائے، وہ مردار (کے حکم میں) ہے۔