Book - حدیث 3212

كِتَابُ الصَّيْدِ بَابُ صَيْدِ الْقَوْسِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَوْمٌ نَرْمِي، قَالَ: «إِذَا رَمَيْتَ وَخَزَقْتَ، فَكُلْ مَا خَزَقْتَ»

ترجمہ Book - حدیث 3212

کتاب: شکار کے احکام ومسائل باب: کمان (اور تیر) سے شکار کرنا حضرت عدی بن حاتم (طائی) ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم لوگ تیر چلاتے ہیں (شکار کے عادی ہیں) رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب تو تیر چلا کر پھاڑ ڈالے تو جسے تو نے پھاڑ ا ہے، اسے کھالے۔‘‘
تشریح : 1۔ جب تیر شکار کے جسم میں گھس کر اسے زخمی کر دے تو تکبیر پڑھ کر چھوڑے ہوئے اس تیر سےکیا ہوا شکار حلال ہے ۔ 2۔ رائفل کی گولی یا چھرے کا عمل بھی اس کی تیزی کی وجہ سے تیر سے مشابہ ہے لہٰذا اس کا شکار بھی حلال ہے ۔ واللہ اعلم 1۔ جب تیر شکار کے جسم میں گھس کر اسے زخمی کر دے تو تکبیر پڑھ کر چھوڑے ہوئے اس تیر سےکیا ہوا شکار حلال ہے ۔ 2۔ رائفل کی گولی یا چھرے کا عمل بھی اس کی تیزی کی وجہ سے تیر سے مشابہ ہے لہٰذا اس کا شکار بھی حلال ہے ۔ واللہ اعلم