Book - حدیث 3197

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ لُحُومِ الْبِغَالِ صحیح الإسناد حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ، وَمَعْمَرٌ، جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «كُنَّا نَأْكُلُ لُحُومَ الْخَيْلِ» قُلْتُ: فَالْبِغَالُ، قَالَ: «لَا»

ترجمہ Book - حدیث 3197

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: خچر کا گوشت حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ہم گھوڑوں کا گوشت کھایا کرتے تھے ۔ (عطاء ﷫فرماتے ہیں میں نے کہا : خچروں کا (کیا حکم ہے ؟ ) انہوں نے فرمایا: نہیں ( ہم ان کا گوشت نہیں کھاتے ۔)
تشریح : 1۔خچر کا گوشت کھانا منع ہے۔ 2۔خچر کی پیدائش گدھے اور گھوڑے کے اختلاط سے ہوتی ہے ۔گدھا حرام ہے اور گھوڑی حلال ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ایک چیز میں حلت کا پہلو بھی موجود ہو اور حرمت کابھی تو حرمت کے پہلو کو ترجیح حاصل ہوگی اور وہ چیز حرام ہوگی۔ 1۔خچر کا گوشت کھانا منع ہے۔ 2۔خچر کی پیدائش گدھے اور گھوڑے کے اختلاط سے ہوتی ہے ۔گدھا حرام ہے اور گھوڑی حلال ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ایک چیز میں حلت کا پہلو بھی موجود ہو اور حرمت کابھی تو حرمت کے پہلو کو ترجیح حاصل ہوگی اور وہ چیز حرام ہوگی۔