Book - حدیث 3195

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ لُحُومِ الْحُمُرِ الْوَحْشِيَّةِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ خَيْبَرَ، فَأَمْسَى النَّاسُ، قَدْ أَوْقَدُوا النِّيرَانَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَامَ تُوقِدُونَ؟» قَالُوا: عَلَى لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ فَقَالَ: «أَهْرِيقُوا مَا فِيهَا وَاكْسِرُوهَا» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَوْ نُهَرِيقُ مَا فِيهَا وَنَغْسِلُهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْ ذَاكَ»

ترجمہ Book - حدیث 3195

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: پالتو گدھوں کا گوشت حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ہم نے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں خیبر کی جنگ لڑی ۔شام کو لوگوں نے (جگہ جگہ ) آگ روشن کی ۔نبی ﷺ نے فرمایا : تم کس چیز (کو پکانے ) کے لیے آگ جلا رہے ہو ۔ ؟ صحابہ نے عرض کیا : پالتو گدھوں کے گوشت کے لیے ۔ آپ نے فرمایا : ’’ان (برتنوں ) میں جو کچھ ہے گرا دو ، اور ان (برتنوں) کو توڑ دو‘‘ایک آدمی نے کہا : یا ( اگر آپ اجازت دیں تو ) ہم ان کے اندر جو کچھ ہے گرا دیں اور ان برتنوں کو دھو لیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا : ’’یا ایسے کرلو ۔‘‘
تشریح : 1۔غلط کام کی اطلاع ملتے ہی سختی سے روک تھام کرنی چاہیے۔ 2۔امام اور قائد یا عالم کو اپنے متبعین کے حالات سے باخبر رہنا چاہیے۔ 3۔حرام چیز برتن میں ڈالنے یا پکانے سے برتن ناپاک ہوجاتا ہے 4۔ناپاک برتن دھونے سے ناپاک ہوجاتا ہے۔ 1۔غلط کام کی اطلاع ملتے ہی سختی سے روک تھام کرنی چاہیے۔ 2۔امام اور قائد یا عالم کو اپنے متبعین کے حالات سے باخبر رہنا چاہیے۔ 3۔حرام چیز برتن میں ڈالنے یا پکانے سے برتن ناپاک ہوجاتا ہے 4۔ناپاک برتن دھونے سے ناپاک ہوجاتا ہے۔