كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ لُحُومِ الْحُمُرِ الْوَحْشِيَّةِ صحیح حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، فَقَالَ: أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَصَابَ الْقَوْمُ حُمُرًا خَارِجًا مِنِ الْمَدِينَةِ، فَنَحَرْنَاهَا وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي، إِذْ نَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ: «اكْفَئُوا الْقُدُورَ، وَلَا تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا» فَأَكْفَأْنَاهَا، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى حَرَّمَهَا تَحْرِيمًا قَالَ: تَحَدَّثْنَا أَنَّمَا حَرَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَتَّةَ، مِنْ أَجْلِ أَنَّهَا، تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ
کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل
باب: پالتو گدھوں کا گوشت
حضرت ابو اسحق (سلمان بن ابی سلیمان )شیبانی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے بیان کیا : میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی سے پالتو گدھوں کے گوشت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا : جنگ خیبر کے موقع پر جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے ، ہمیں (خوراک کی قلت کی وجہ سے ) بھوک کا سامنا کرنا پڑا ۔ساتھیوں کو شہر سے باہر کچھ گدھے ہاتھ لگ گئے ۔ ہم نے انہیں ذبح کرلیا ۔ ہماری دیگیں ابل رہی تھیں کہ نبی ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا : دیگیں الٹا دو اور گدھوں کا گوشت بالکل نہ کھاؤ چنانچہ ہم نے وہ (دیگیں) الٹ دیں ۔
ابو اسحق ؓ فرماتے ہیں ہم نے حضرت عبداللہ بن اوفیؓ سے پوچھا ، کیا رسول اللہ ﷺ نے انہیں بالکل حرام کردیا ؟ انہوں نے فرمایا: ہم لوگ (صحابہ کرام ) یہ باتیں کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں قطعی طور پر حرام کردیا کیونکہ وہ نجاست کھاتے ہیں۔
تشریح :
1۔ گدھے کا گوشت حرام ہے۔
2۔خیبر میں ان سے ممانعت کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جو اس حدیث میں مذکور ہے،تاہم اگلی حدیث میں اشارہ ہے کہ یہ حرمت وقتی نہیں ،قطعی ہے۔
3۔اگر غلطی سے حرام گوشت پکالیا جائے تو معلوم ہونے پر اسے ضائع کردینا چاہیے۔واللہ اعلم
1۔ گدھے کا گوشت حرام ہے۔
2۔خیبر میں ان سے ممانعت کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جو اس حدیث میں مذکور ہے،تاہم اگلی حدیث میں اشارہ ہے کہ یہ حرمت وقتی نہیں ،قطعی ہے۔
3۔اگر غلطی سے حرام گوشت پکالیا جائے تو معلوم ہونے پر اسے ضائع کردینا چاہیے۔واللہ اعلم