Book - حدیث 3180

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَخَذَ الشَّفْرَةَ، لِيَذْبَحَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيَّاكَ، وَالْحَلُوبَ»

ترجمہ Book - حدیث 3180

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: دودھ والا جانورذبح کرنے کی ممانعت کا بیان حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسو ل اللہ ﷺ ایک صحابی کے ہاں تشریف لے گئے ۔ اس نے رسول اللہ ﷺ کے لیے جانور ذبح کرنے کے ارادے سےچھری پکڑی تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : ’’دودھ دینے والا جانور ذبح کرنے سے اجتیاب کرنا ۔‘‘
تشریح : 1۔مہمان کی مناسب خدمت کرنا مسلمان کی خوبی ہے۔ 2۔جو گائے بھینس یا بکری وغیرہ دودھ دیتی ہو،اسے ذبح کرنے سے یہ فائدہ ختم ہوجاتا ہے جب کہ گوشت دوسرے جانور سے بھی حاصل ہوسکتا ہے،اس لیے بہتر یہی ہے کہ دودھ نہ دینے والا جانور ذبح کیا جائے۔ 1۔مہمان کی مناسب خدمت کرنا مسلمان کی خوبی ہے۔ 2۔جو گائے بھینس یا بکری وغیرہ دودھ دیتی ہو،اسے ذبح کرنے سے یہ فائدہ ختم ہوجاتا ہے جب کہ گوشت دوسرے جانور سے بھی حاصل ہوسکتا ہے،اس لیے بہتر یہی ہے کہ دودھ نہ دینے والا جانور ذبح کیا جائے۔