Book - حدیث 3177

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ مَا يُذَكَّى بِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُرِّيِّ بْنِ قَطَرِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَصِيدُ الصَّيْدَ، فَلَا نَجِدُ سِكِّينًا، إِلَّا الظِّرَارَةَ، وَشِقَّةَ الْعَصَا، قَالَ: «أَمْرِرِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ، وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ»

ترجمہ Book - حدیث 3177

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: کس چیز سے ذبح کیا جائے؟ حضرت عدی بن حاتم طائیؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم لوگ شکار کرتے ہیں (بعض اوقات ) ہمیں ذبح کرنے لیے )تیز پتھر یا ڈنڈے کی کھنچی کے سوا کچہ نہیں ملتا ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس چیز کے ساتھ چاہو مرضی خون بہالو ، اور اس پر (ذبح کرتے وقت ) اللہ کانام لو ۔‘‘
تشریح : ڈنڈے کی کھچی سے مراد لکڑی کا باریک دھاردار کونے والا ٹکڑا ہے جسے چھری کے ساتھ استعمال کرکے ذبح کرنا ممکن ہو۔تاہم رگوں کا کٹ کر خون بہنا شرط ہے تاکہ وہ ذبح ہو،کسی چیز کے دباؤ سے گلا گھونٹ کر مارنے میں شمار نہ ہو۔ ڈنڈے کی کھچی سے مراد لکڑی کا باریک دھاردار کونے والا ٹکڑا ہے جسے چھری کے ساتھ استعمال کرکے ذبح کرنا ممکن ہو۔تاہم رگوں کا کٹ کر خون بہنا شرط ہے تاکہ وہ ذبح ہو،کسی چیز کے دباؤ سے گلا گھونٹ کر مارنے میں شمار نہ ہو۔