Book - حدیث 3175

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ مَا يُذَكَّى بِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ، قَالَ: ذَبَحْتُ أَرْنَبَيْنِ بِمَرْوَةٍ، فَأَتَيْتُ بِهِمَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَأَمَرَنِي بِأَكْلِهِمَا»

ترجمہ Book - حدیث 3175

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: کس چیز سے ذبح کیا جائے؟ حضرت محمد بن مصطفی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نےفرمایا : میں نے دوخرگوش پتھر سے ذبح کیے او رانہیں لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوگیا تو آپ نےمجھے ان کو کھالینے کا حکم دیا ۔
تشریح : 1۔تیز کنارے والا پتھر جس سے جانور کی کھال کاٹی جاسکے،اس سے ذبح کرنا جائز ہے۔ 2۔ذبح کرنے کے لیے لوہے کی چھری یا چاقو ہونا ضروری نہیں ۔ 3۔عوام میں مشہور ہے کہ ذبح صرف اس چھری سے کرنا چاہیے جس کا دستہ لکڑی کا ہو اور اس میں تین کیل لگے ہوئے ہوں وغیرہ وغیرہ،یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں۔ 4۔خر گوش حلال ہے اس کا گوشت کھانا مکروہ نہیں۔ 1۔تیز کنارے والا پتھر جس سے جانور کی کھال کاٹی جاسکے،اس سے ذبح کرنا جائز ہے۔ 2۔ذبح کرنے کے لیے لوہے کی چھری یا چاقو ہونا ضروری نہیں ۔ 3۔عوام میں مشہور ہے کہ ذبح صرف اس چھری سے کرنا چاہیے جس کا دستہ لکڑی کا ہو اور اس میں تین کیل لگے ہوئے ہوں وغیرہ وغیرہ،یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں۔ 4۔خر گوش حلال ہے اس کا گوشت کھانا مکروہ نہیں۔