Book - حدیث 3174

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الذَّبْحِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّ قَوْمًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ قَالَ: «سَمُّوا أَنْتُمْ وَكُلُوا» وَكَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِالْكُفْرِ

ترجمہ Book - حدیث 3174

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا ام المؤمنین سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ بعض افراد نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کھ لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں ، ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ (ذبح کرے وقت ) اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں (تو ہم کیا کریں ) ؟ آپ نے فرمایا : ’’تم اللہ کانام لے لو اور کھالو ۔‘‘ یہ لوگ نئے نئے کفر سے اسلام میں داخل ہوئے تھے ۔
تشریح : شبہ کی وجہ یہ تھی کہ یہ نو مسلم افراد شاید یہ مسئلہ نہ جانتے ہوں کہ اللہ کے نام سے ذبح کرنا چاہیے۔تو بتایا گیا کہ شبہ نہ کرو بلکہ بسم اللہ پڑھ کر کھالو۔ شبہ کی وجہ یہ تھی کہ یہ نو مسلم افراد شاید یہ مسئلہ نہ جانتے ہوں کہ اللہ کے نام سے ذبح کرنا چاہیے۔تو بتایا گیا کہ شبہ نہ کرو بلکہ بسم اللہ پڑھ کر کھالو۔