Book - حدیث 3167

كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ الْفَرَعَةِ وَالْعَتِيرَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ، قَالَ: نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فِي رَجَبٍ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «اذْبَحُوا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَيِّ شَهْرٍ كَانَ، وَبَرُّوا لِلَّهِ، وَأَطْعِمُوا» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَمَا تَأْمُرُنَا بِهِ؟ قَالَ: فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ، تَغْذُوهُ مَاشِيَتُكَ، حَتَّى إِذَا اسْتَحْمَلَ ذَبَحْتَهُ، فَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِهِ - أُرَاهُ قَالَ: عَلَى ابْنِ السَّبِيلِ - فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ

ترجمہ Book - حدیث 3167

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل باب: فرعہ اور عتیرہ کی قربانی حضرت نبشہ (بن عبداللہ ہذلی) ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کو آواز دے کر (اپنی طرف متوجہ کیا اور ) کہا : اے اللہکے رسول ! ہم زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں عتیرہ ذبح کیا کرتے تھے ۔اب آپ ہمیں کیا حم فرماتے ہیں ؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کےنام پر ذبح کرو ، چاہے کسی مہینے میں ہو ۔ اور اللہ (کی رضا ) کے لیے نیکی کرو اور کھاناکھلاؤ ‘‘ حاضرین نےعرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم زمانہ جاہلیت میں فرعکےنام سےجانور ذبح کیا کرتے تھے ۔اب آپ کا کیا حکم ہے ؟فرمایا: ہر چرنے والے جانوروں (کے ریوڑ ) میں فرع (مشروع ) ہے ، جو تیرے مویشی سےپیدا ہو حتی کہ جب وہ بوجھ اٹھانے (یاجفتی ) کےقابل ہو جائے تو اسے ذبح کرکے اسکا گوشت مسافروں پر صدقہ کردے ،یہی بات بہتر ہے ۔‘‘