Book - حدیث 3155

كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ بَابُ مَنْ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ وَاضِعًا قَدَمَهُ عَلَى صِفَاحِهَا

ترجمہ Book - حدیث 3155

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل باب: اپنے ہاتھ سے قربانی کا جانور ذبح کرنا حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کررہے تھے اور اپنا قدم مبارک اس کی گردن پر رکھا ہوا تھا ۔
تشریح : قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے لیکن دوسرا شخص بھی ذبح کرسکتا ہےجیسے کی حجۃالوداع میں رسول اللہ ﷺ نے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ کی طرف سے قربانی دی۔انھیں تب معلوم ہوا گوشت ان کے پاس پہنچا۔(دیکھیےحدیث:2981) قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے لیکن دوسرا شخص بھی ذبح کرسکتا ہےجیسے کی حجۃالوداع میں رسول اللہ ﷺ نے ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ کی طرف سے قربانی دی۔انھیں تب معلوم ہوا گوشت ان کے پاس پہنچا۔(دیکھیےحدیث:2981)