Book - حدیث 3152

كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ الْأُضْحِيَّةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَبَحَ أُنَاسٌ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ كَانَ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَلْيُعِدْ أُضْحِيَّتَهُ، وَمَنْ لَا، فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ»

ترجمہ Book - حدیث 3152

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل باب: نماز عید سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کرنے کی ممانعت کا بیان حضرت جندب (بن عبداللہ ) بجلی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا :میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عید الاضحی میں حاضر ہوا ۔کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے (جانور )ذبح کرلیے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا:’’تم میں سے جس نے نماز سے پہلے (جانور )ذبح کیا ، وہ دوبارہ قربانی کرے ۔ اور جس نے (پہلے ذبح )نہیں کیا ، وہ اللہ کانام لے کر ذبح کرے ۔‘‘