Book - حدیث 3148

كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ بَابُ مَنْ ضَحَّى بِشَاةٍ عَنْ أَهْلِهِ صحیح الإسناد حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ بَيَانٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ، قَالَ: «حَمَلَنِي أَهْلِي عَلَى الْجَفَاءِ بَعْدَ مَا عَلِمْتُ مِنَ السُّنَّةِ، كَانَ أَهْلُ الْبَيْتِ يُضَحُّونَ، بِالشَّاةِ وَالشَّاتَيْنِ، وَالْآنَ يُبَخِّلُنَا جِيرَانُنَا»

ترجمہ Book - حدیث 3148

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل باب: گھر والوں کی طرف سے ایک بکری کو قربانی کرنا حضرت ابو سریحہ (حذیفہ بن اسید غفاری ) ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: میرے گھر والوں نے مجھے غلط کام پر مجبور کردیا جبکہ مجھے سنت طریقہ معلوم ہے ایک گھر والے ایک بکر ی یا دو بکریاں ذبح کیا کرتے تھے ۔ اب تو (اگر ہم ایک کی قربانی دیں تو )ہمارے ہمسائے ہمیں بخیل کہنے لگتے ہیں ۔