كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ بَابُ مَنِ اشْتَرَى أُضْحِيَّةً صَحِيحَةً فَأَصَابَهَا عِنْدَهُ شَيْءٌ ضعیف الإسناد جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبُو بَكْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَرَظَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: ابْتَعْنَا كَبْشًا نُضَحِّي بِهِ، فَأَصَابَ الذِّئْبُ مِنْ أَلْيَتِهِ، أَوْ أُذُنِهِ، فَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَأَمَرَنَا، أَنْ نُضَحِّيَ بِهِ»
کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل باب: اگر قربانی کا جانور خریدنے کے بعد اس میں عیب پیدا ہوجائے تو؟ حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: ہم نے قربانی کے لیے ایک مینڈھا خریدا ۔بھیڑیا اس کےسرینوں (چوتڑوں) اور کان سے کچھ حصہ کاٹ کر لے گیا ۔ ہم نے نبی ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا توآپ نے ہمیں حکم دیا کہ اس کی قربانی کردیں۔