Book - حدیث 3133

كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ بَابُ عَنْ كَمْ تُجْزِئُ الْبَدَنَةُ وَالْبَقَرَةُ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَمَّنِ اعْتَمَرَ مِنْ نِسَائِهِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بَقَرَةً بَيْنَهُنَّ»

ترجمہ Book - حدیث 3133

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل باب: اونٹ اور گائے( کی قربانی) کتنے افراد کی طرف سے کفایت کرسکتی ہے؟ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا : رسو ل اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع میں اپنی ان ازواج کی طرف سے ، جنہوں نے عمرہ ادا کیاتھا ، مشترکہ طور پر ایک گائے ذبح کی ۔
تشریح : مذکورہ روایت کو سنداًضعیف قرار دیتے ہوئے ہمارے فاضل محقق نے کہا ہے کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔دیکھیے: تحقیق و تخریج حدیث ہذا۔علاوہ ازیں دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہےلہذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناپر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(ضعيف سنن ابي داؤد (مفصل) للالباني رقم:١٥٣٧وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عوادرقم:٣١٣٣) مذکورہ روایت کو سنداًضعیف قرار دیتے ہوئے ہمارے فاضل محقق نے کہا ہے کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔دیکھیے: تحقیق و تخریج حدیث ہذا۔علاوہ ازیں دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہےلہذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناپر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(ضعيف سنن ابي داؤد (مفصل) للالباني رقم:١٥٣٧وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عوادرقم:٣١٣٣)