Book - حدیث 3127

كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ بَابُ ثَوَابِ الْأُضْحِيَّةِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَائِذُ اللَّهِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذِهِ الْأَضَاحِيُّ؟ قَالَ: «سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ» قَالُوا: فَمَا لَنَا فِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «بِكُلِّ شَعَرَةٍ، حَسَنَةٌ» قَالُوا: فَالصُّوفُ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ، حَسَنَةٌ»

ترجمہ Book - حدیث 3127

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل باب: قربانی کا ثواب حضر ت زيد بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ کے اصحاب نے کہا : اے اللہ کے رسو ل! یہ قربانیاں کیا ہیں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’تمہارے باپ ابراہیم کی سنت ہیں ۔ ‘‘انہوں نے کہا : اس میں ہمارے لیے کیا (ثواب ) ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہربال کے بدلے نیکی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا :اےاللہ کے رسول ! اور اون ؟ فرمایا:’’اون کے بھی ہر بال کے بدلے نیکی ہے ۔‘‘