كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَجُّ مَاشِيًا ضعیف حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصٍ الْأُبُلِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّيَّاتِ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَعْيَنَ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُشَاةً مِنَ الْمَدِينَةِ، إِلَى مَكَّةَ وَقَالَ: «ارْبُطُوا أَوْسَاطَكُمْ، بِأُزُرِكُمْ، وَمَشَى خِلْطَ الْهَرْوَلَةِ»
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: پیدل چل کر حج کرنا
حضرت ابو سعید ؓسےروایت ہے ، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام نےمدینہ سے مکہ تک پیدل چل کر حج کیا ۔ آپ نے فرمایا : ’’اپنی کمروں پر تہبند اچھی طرح باندھ لو ۔ ( کمریں کس لو ۔‘‘) اور رسول اللہ ﷺ ایسی رفتار سے چلے جس میں کچھ دوڑنا بھی شامل تھا ( اتنی تیزی سے چلے کہ دوڑنے کے قریب ہوگئے )
تشریح :
مذکورہ روایت ضعیف ہے جبکہ گزشتہ ابواب میں صحیح احادیث میں یہ صراحت موجود ہے کہ رسول اللہﷺ حج کے سفر میں اپنی اونٹنی پر سوار تھے۔اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی سواریوں پر سفر کیا تھا۔
مذکورہ روایت ضعیف ہے جبکہ گزشتہ ابواب میں صحیح احادیث میں یہ صراحت موجود ہے کہ رسول اللہﷺ حج کے سفر میں اپنی اونٹنی پر سوار تھے۔اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی سواریوں پر سفر کیا تھا۔