Book - حدیث 3118

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الطَّوَافِ فِي مَطَرٍ ضعیف الإسناد جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَجْلَانَ، قَالَ: طُفْنَا مَعَ أَبِي عِقَالٍ، فِي مَطَرٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا طَوَافَنَا، أَتَيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ، فَقَالَ: طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي مَطَرٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الطَّوَافَ، أَتَيْنَا الْمَقَامَ، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَنَا أَنَسٌ: «ائْتَنِفُوا الْعَمَلَ، فَقَدْ غُفِرَ لَكُمْ، هَكَذَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَطُفْنَا مَعَهُ فِي مَطَرٍ»

ترجمہ Book - حدیث 3118

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: بارش میں طواف کرنا داؤد بن عجلان سے روایت ہے ، انہوں نےکہا ، ہم نے ابو عقال کے ساتھ بارش میں طواف کیا ۔ جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو ہم مقام ابراہیم کے پیچھے آگئے ۔ ابو عقال نے کہا ، میں نے حضرت انس بن مالک کے ہمرا ہ طواف کیا ۔ جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں پڑھیں ۔تب حضرت انس نے ہم سے کہا : اب نئے سرے سے اپنے عمل کا حساب سمجھو ۔تمہاری بخشش ہوگئی ( پہلے گناہ سب معاف ہو گئے ) ہمیں بھی رسو ل اللہ ﷺ نے یہی ارشاد فرمایا تھا جب ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بارش میں طواف کیا تھا ۔