كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فَضْلِ الْمَدِينَةِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِكْنَفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أُحُدًا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ، وَهُوَ عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ، وَعَيْرٌ عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ النَّارِ»
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: مدینہ طیبہ کی فضیلت
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : احد پہاڑ ہے جسے ہم سے محبت ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے ، اور وہ جنت کے ایک ٹیلے پر ہے ۔ اور ہیر (پہاڑ ) جہنم کے ایک ٹیلے پر ہے ۔‘‘
تشریح :
1۔علامہ زہیر شاویش نے فرمایا:عیر ایک بہت چھوٹا سا پہاڑ ہےجو مدینہ ائیر پورٹ کے قریب واقع ہے۔
2۔صحیح مسلم میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی نظر احد پہاڑ پر پڑی تو فرمایا:یہ پہاڑ ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ (صحيح مسلم الحجباب فضل المدينه۔۔۔۔وبيان حدود حرمهاحديث:١٣٦٥)