Book - حدیث 3106

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ فِي الْهَدْيِ إِذَا عَطِبَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ، - قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: وَكَانَ صَاحِبَ بُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟ قَالَ: «انْحَرْهُ، وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهُ، وَخَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ، فَلْيَأْكُلُوهُ»

ترجمہ Book - حدیث 3106

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: اگر قربانی کا جانور تھک جائے( اور حرم تک سفر کے قابل نہ رہے) حضرت ناجیہ (بن کعب بن جندب) خزاعی ، جو نبی ﷺ کے اونٹوں کے نگران تھے ، ان سے روایت ہے ، انہوں نےکہا :میں نےعرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہدی کا جو جانور تھک جائے اس کا کیا کروں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’اسے ذبح کر اس کے پہلو پر مارو ۔پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑدو ، وہ اسے کھالیں ۔‘‘