Book - حدیث 3104

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ رُكُوبِ الْبُدْنِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرَّ عَلَيْهِ بِبَدَنَةٍ فَقَالَ: «ارْكَبْهَا» قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ: «ارْكَبْهَا» قَالَ: فَرَأَيْتُهُ رَاكِبَهَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي عُنُقِهَا نَعْلٌ

ترجمہ Book - حدیث 3104

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: ہدی کا جانور میقات سے قریب تر مقام سے لے کرجانا حضرت انس بن مالک سے روایت ہےکہ نبی 5 کے پاس سے ایک آدمی ہدی کا جانور لے کر گزرا ۔ آپ نےفرمایا: ’’اس پر سوار ہو جا ‘‘ اس نے کہا :، یہ تو ہدی کاہے جانور ہے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا : ’’اس پر سوار ہو جا ۔‘‘ حضرت انس نے فرمایا : میں نے اسے نبی ﷺ کی معیت میں اس پر سوار ( ہو کر سفر کرتے ) دیکھا جب کہ اس ( جانور ) کے گلے میں ( ہدی کے نشان کے طور پر ) جوتی بھی موجود تھی ۔
تشریح : 1۔ہدی اس جانور کو کہتے ہیں جو حاجی اپنے ساتھ لیکر جاتا ہےتاکہ قربانی کے دن مکہ یا منی میں ذبح کرے۔ 2۔قربانی کے جانور پر سواری کرنا اس وقت جائز ہے جب سواری کا اور جانور موجود نہ ہواور آدمی تھک گیا ہو۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہےرسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اس پر اچھے طریقے سے سواری کر جب تواس پر ( سوار ی کرنے ) پر مجبور ہوجائے حتی کہ تجھے سواری کا (اور) جانور مل جائے۔ (صحيح مسلمالحجباب جواز وكوب البدنه المهداة لمن احتاج اليهاحديث :١٣٢٤) 1۔ہدی اس جانور کو کہتے ہیں جو حاجی اپنے ساتھ لیکر جاتا ہےتاکہ قربانی کے دن مکہ یا منی میں ذبح کرے۔ 2۔قربانی کے جانور پر سواری کرنا اس وقت جائز ہے جب سواری کا اور جانور موجود نہ ہواور آدمی تھک گیا ہو۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہےرسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اس پر اچھے طریقے سے سواری کر جب تواس پر ( سوار ی کرنے ) پر مجبور ہوجائے حتی کہ تجھے سواری کا (اور) جانور مل جائے۔ (صحيح مسلمالحجباب جواز وكوب البدنه المهداة لمن احتاج اليهاحديث :١٣٢٤)