Book - حدیث 3097

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ إِشْعَارِ الْبُدْنِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَشْعَرَ الْهَدْيَ فِي السَّنَامِ الْأَيْمَنِ، وَأَمَاطَ عَنْهُ الدَّمَ» وَقَالَ عَلِيٌّ فِي حَدِيثِهِ: بِذِي الْحُلَيْفَةِ، وَقَلَّدَ نَعْلَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 3097

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: اونٹوں کی کوہان پر زخم کر کے ہدی کا نشان لگانا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ہدی کے جانور کی کوہان پر دائیں طرف اشعار کیا اور اس کا خون پونچھ دیا۔ (راؤی حدیث) علی بن محمد اپنی حدیث میں بیان کرتے ہیں: ذوالحلیفہ میں (اشعار کیا) اور (جانور کے) گلے میں دو جوتیاں ڈالیں۔
تشریح : اشعار کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کی کوہان پر ایک طرف اتنا زخم کیا جائےکہ خون بہہ پڑے ۔یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ یہ ہدی کا جانور ہے۔ اشعار کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کی کوہان پر ایک طرف اتنا زخم کیا جائےکہ خون بہہ پڑے ۔یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ یہ ہدی کا جانور ہے۔