Book - حدیث 3093

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ إِذَا لَمْ يُصَدْ لَهُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَأَحْرَمَ أَصْحَابُهُ، وَلَمْ أُحْرِمْ، فَرَأَيْتُ حِمَارًا، فَحَمَلْتُ عَلَيْهِ وَاصْطَدْتُهُ، فَذَكَرْتُ شَأْنَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ أَحْرَمْتُ، وَأَنِّي إِنَّمَا اصْطَدْتُهُ لَكَ، «فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَأْكُلُوهُ، وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، حِينَ أَخْبَرْتُهُ أَنِّي اصْطَدْتُهُ لَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 3093

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: محرم شکار کا گوشت تب کھا سکتا ہے جب اس کے لیے شکار نہ کیا گیا ہو حضرت ابو قتادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حدیبیہ (کے واقعہ) کے دنوں میں، میں بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ روانہ ہوا۔ آپ کے ساتھیوں نے احرام باندھا جبکہ میں نے احرام نہ باندھا۔ مجھے ایک (جنگلی) گدھا نظر آیا تو میں نے اس پر حملہ کر کے اسے شکار کر لیا، پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کی کیفیت عرض کی اور یہ بھی ذکر کیا کہ میں احرام میں نہیں تھا اور میں نے آپ (کو تحفہ دینے) کے لیے اسے شکار کیا ہے۔ نبی ﷺ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ اسے کھا لیں، اور خود اس میں سے (کچھ) نہ کھایا کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بتایا تھا کہ میں نے اسے آپ (ﷺ) کے لیے شکار کیا ہے۔