Book - حدیث 3089

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ، الْحَيَّةَ، وَالْعَقْرَبَ، وَالسَّبُعَ الْعَادِيَ، وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ، وَالْفَأْرَةَ الْفُوَيْسِقَةَ» فَقِيلَ لَهُ: لِمَ قِيلَ لَهَا الْفُوَيْسِقَةُ؟ قَالَ: لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَيْقَظَ لَهَا، وَقَدْ أَخَذَتِ الْفَتِيلَةَ، لِتُحْرِقَ بِهَا الْبَيْتَ

ترجمہ Book - حدیث 3089

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل باب: احرام والا کس جانور کو قتل کر سکتاہے؟ حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: احرام والا شخص ان جانوروں کو قتل کر سکتا ہے: سانپ، بچھو، حملہ کرنے والا درندہ،کاٹنے والا کتا اور فاسق چوہیا۔ کسی نے حضرت ابو سعید خدری ؓ سے کہا: اسے فاسق کیوں کہا گیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس لیے کہ (ایک رات) رسول اللہ ﷺ کی آنکھ کھلی تو اس نے (چراغ کی جلتی ہوئی) بتی پکڑ رکھی تھی (اور ممکن تھا) کہ گھر کو آگ لگا دے۔